07:31 , 17 اپریل 2026
Watch Live

بھارت کے اسپتال میں مریضوں کے ساتھ گائیں بھی موجود، انتظامیہ پر تنقید

بھارت کے اسپتال میں مریضوں کے ساتھ گائیں بھی موجود، انتظامیہ پر تنقید
بھارت میں ایک سرکاری اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ درجنوں گائے کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے رام پور نائکن کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے اندر مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں گائیں بھی موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جانوروں کی موجودگی کے باوجود مریضوں کا علاج جاری رہا، تاہم اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ میڈیکل آفیسر نے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین نے اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION